WHD Report 2024

World Hypertension Day 2024

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 17مئی 2024
ساہیوال ( )پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان نے کہا ہے کہ موجودہ طرز زندگی مختلف بیماریوں خصوصاً ہائی بلڈ پریشر کا بڑا سبب ہے جسے تبدیل کئے بغیر صحت مند زندگی گزارنا ممکن نہیں۔ روزانہ ورزش اور واک بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے موثر ذریعہ ہے جس پر کوئی خرچ بھی نہیں آتا۔ وہ یہاں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے کے حوالے سے ہونے والی واک کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے جس میں شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر حصیف رضا، ڈاکٹر نجم الثاقب، ڈاکٹر احمد ذیشان، ڈاکٹر محمد عتیق، ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، ڈاکٹر زاہد ستار، ڈاکٹر ساجد مصطفی، ڈاکٹر ہارون گیلانی، ڈاکٹر صائمہ ناز اور ڈاکٹر خلیل احمد، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنایا جائے اور نمک کم استعمال کیا جائے تاکہ ہائی بلڈ پریشر سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ ورزش اور سادہ لائف سٹائل سے بھی اس مرض سے کافی حد تک چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم نے بتایا کہ پاکستان میں 20سے25فی صد آبادی ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ اس مرض کی بڑی وجہ ورزش اور واک نہ کرنا اور کھانوں میں بے احتیاطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند طرز زندگی گزارنے کی بھی تلقین کرے تاکہ بہت سی ایسی بیماریوں سے بچا جا سکے جو مزید پیچیدہ بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوگر اور بلڈ پریشر عام ہونا ہمارے ہیلتھ سسٹم پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جس پر توجہ دی جانی چاہیے۔

شہر کے مختلف علاقون میں آگاہی کیمپس ہوئے

جس میں بس سٹینڈ، شاپنگ مالز

سکول کالجز شامل ہیں

جہاں لوگوں کے بلڈ پریشر چیک کیے گئے اور آگاہی میٹیریل تقسیم کیا گیا

PHL